Friday, August 1, 2014

نصیر الدین شاہ سے نفرت کرتا تھا: نانا پاٹیکر لیکن اس نفرت کی وجہ کیا تھی؟

 نصیر الدین شاہ سے نفرت کرتا تھا: نانا پاٹیکر لیکن اس نفرت کی وجہ کیا تھی؟

بالی وڈ کے مشہور اداکار نانا پاٹیکر کبھی نصیر الدین شاہ سے نفرت کرتے تھے۔ یہ بات خود نانا پاٹیکر نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو بتائی جب وہ خاص طور سے سٹوڈیو تشریف لائے۔

 یکن اس نفرت کی وجہ کیا تھی؟

نانا بتاتے ہیں ’سارے اچھے رول، سارا احترام، انہیں ہی مل جاتے تھے۔ مجھے کچھ نہیں ملتا تھا۔‘

پھر تھوڑے مزاحیہ لہجے میں انہوں نے کہا ’کئی بار مجھے لگتا کہ نصیر کو کوئی چوٹ وغیرہ لگ جائے۔ کچھ دنوں کے لیے وہ انفٹ ہو جائیں تاکہ مجھے وہ رول ملنے شروع ہو جائیں۔ لیکن خدا نے میری ایک نہ سنی۔ اور نصیر کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے چلے گئے۔‘

نانا پاٹیکر اب نصیر کی تعریف کے موڈ میں آ چکے تھے۔ ’نصیر کمال کے اداکار ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں ان کی اداکاری کی صلاحیت کے دس فیصد تک بھی پہنچ جاؤں تو بہت ہے۔

نانا پاٹیکر اور نصیر الدین شاہ انیس بذمي کی ’ویلکم بیک‘ میں نظر آئیں گے۔ لیکن نانا کی تمنا کچھ اور ہی ہے۔

انہوں نے کہا ’میں چاہتا ہوں کہ ہم کسی سنجیدہ فلم میں ساتھ جائیں، جس میں کرنے کو بہت کچھ ہو۔‘

نانا پاٹیکر نے بتایا کہ وہ بلراج ساہنی، موتی لال، نوتن اور دلیپ کمار کے بھی زبردست مداح ہیں۔ نانا جلد ہی فلم ’اب تک چھپپن‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گے۔

 

No comments:

Post a Comment