پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک
چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے نوازشریف تب ہی گریں گے جب ہم
ان
ہیں گرائیں گے جبکہ انہیں میرے عزیز ہم وطںوں والوں سے بہتر سمجھتا ہوں۔
لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نےکہا کہ بھیڑیے نے اسلام آباد میں خیمے لگا رکھے ہیں اور شہر کو آلودہ کر رکھا ہے، آج کی سیاست میں بہت بھولے بھٹکے بچے ہیں،عمران خان عالمی سیاست کو بھی نہیں سمجھتے جب کہ ان کی سیاست امپائرکی انگلی کے زورپرچلتی نظرآتی ہے، ایسی صورتحال میں سیاستدانوں کو سنبھل کرچلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اس طرح نہیں کی جاتی، عمران خان اور ہماری سیاست میں بہت فرق ہے، ان کی چھوٹی اورہماری سوچ آگےکی ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کپتان کو بولنگ کرانے دیں ہمیں کوئی جلدی نہیں، نوازشریف جائیں تو عمران خان کی پچ پر کیوں جائیں، وہ تب ہی گریں گے جب ہم انہیں گرائیں گے جبکہ 4 ماہ کے ٹی وی ڈرامے سے متاثر ہوکر جمہوریت کو گرانا نہیں چاہتے کیونکہ اگر جمہوریت کی کشتی ڈوب گئی تو ’’میرے عزیز ہم وطنوں‘‘ کہنے والا آجائے گا اور نواز شریف کو عزیز ہم وطنوں سے بہتر سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی طاقت سے ہمیں کوئی نہیں ہٹا سکا جبکہ یہ پہلی بار نہیں کہ دیگر جماعتوں نے وزن اپنی طرف کرنے کی کوشش کی ہے، میرے دور حکومت میں بھی پنجاب کے دوستوں نے مجھے تنگ کیا۔

No comments:
Post a Comment