..امریکا کی
حسینائیں ایک ملزم کی تصاویر دیکھتےہی اپنے دل ہار بیٹھیں۔حسین آنکھیں،
لمبی گردن، گول چہرہ اور خوبصورت ٹیٹوز بھی ۔ یہ شخص ہالی ووڈ ایکٹر یا
کوئی ماڈل نہیں بلکہ30 سالہ جرمی میکس ہے، جسے کچھ روز قبل کیلیفورنیا کی
پولیس نے اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے معمول کی
کارروائی کے بعد جب اس شخص کی تصویر ویب سائٹ پر ڈالی تو دنیا بھر سے
لاکھوں حسینائیں اسکی دیوانی بن گئیں اور6 ہزار سے زائد پیغامات اس شخص
کیلئے آ گئے، بہت سوں نے تو اس کی خوبصورت آنکھوں کے قصیدے پڑھے تو کئی
خواتین اسے ملزم ماننے کو ہی تیار نہیں اور بہت سی خواتین اس کی ضمانت
کروانے کیلئے تیار ہوگئیں،یہ ہی نہیں بلکہ کئی ایک تو اسکی اسیری کے دوران
ہی اس سے شادی پر آمادہ تھیں۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ شیئراور
پسند کی جانے والی تصویر بن گئی ہے اور اس ملزم کی شہرت نہ صرف امریکا
بلکہ پیرو اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔
No comments:
Post a Comment