گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لئے جانے والے قافلے پر انڈوں اور ٹماٹروں
سے حملہ کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لئے جارہا تھا کہ گوجرانوالہ میں انڈہ اور ٹماٹر برداروں نے اس پر حملہ کر دیا جب کہ قافلے پر جوتیاں بھی برسائی گئیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے انڈے برسانے والے شخص کو پکڑ کر اس کی پٹائی کی تاہم کچھ ہی دیر بعد نامعلوم افراد اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسے پر انڈے اور ٹماٹروں سے حملہ کرنے کی تیاریاں کرنے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا تھا جنہیں مسلم لیگ (ن) کے کارکن رہا کروا کر لے گئے تھے۔ اس سے قبل 15 اگست کو بھی جب تحریک انصاف کا قافلہ عمران خان کی قیادت میں گوجرانوالہ پہنچا تو (ن) لیگ کے کارکنوں نے ان پر جوتیوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ بھی کی گئی۔