Showing posts with label پاکستانی کی بہو، بھارت کی بیٹی ثانیہ مرزا کے لئے برانڈ ایمبسیڈر بننا اعزاز یا جھنجھٹ ؟. Show all posts
Showing posts with label پاکستانی کی بہو، بھارت کی بیٹی ثانیہ مرزا کے لئے برانڈ ایمبسیڈر بننا اعزاز یا جھنجھٹ ؟. Show all posts

Friday, August 1, 2014

پاکستانی کی بہو، بھارت کی بیٹی 


منگل کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے 27 سالہ ثانیہ مرزا کو ایک کروڑ کا چیک دیتے ہوئے انہیں ریاست کا برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے کا اعلان کیا تھا

بھارتی سٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا ان دنوں بھارت کی نئی ریاست تلنگانہ کی برینڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے پر سیاسی بحث مباحثے کا موضوع ہیں۔
اس تنازعے کے مرکز میں ثانیہ کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے رہنما کے لکشمن نے ثانیہ مرزا کو پاکستان کی ’بہو‘ قرار دیا تھا اور ان کو یہ اعزاز دیے جانے پر سوال اٹھایا تھا۔