نیویارک : امریکی جریدے نے سال 2014 میں دنیا کی دس مہنگی ترین گاڑیوں کا
احوال شائع کیا ہے۔ تیز رفتار گاڑیوں کی قیمت سن کر دل کی دھڑکن تیز ہوسکتی
ہے کیونکہ 221میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کار لیمبرگینی و نینو
رود اسٹار کی مالیت 45لاکھ ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں45کروڑ روپے سے
زائد ہے۔ بگاٹی وائرون کی قیمت 25کروڑ روپے ، فراری کی قیمت سوا تین کروڑ
روپے ہے۔ یہ گاڑیاں اگر پاکستان میں استعمال کی جائیں تو کراچی سے حیدر
آباد یا لاہور سے فیصل آباد کا سفر گھنٹو کے بجائے منٹوں میں پورا کیا
جاسکتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک ٹیکنالوجی کے شعبے میں کروڑوں لگا کر تاریخ
رقم کررہے ہیں۔